Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سٹرابیری میلہ، مہنگے ترین اونٹوں کی ریلی، سعودی کرغزستان نمائش کے علاوہ گذشتہ ہفتے کی تصویری جھلکیاں

حائل میں اسٹرابیری فیسٹیول منعقد:حائل میں اسٹرابیری فیسٹیول منعقد کیا گیا جہاں مقامی مزارعین نے نئی پیداوار فروخت کرنے کے لیے سٹال لگا دیئے ۔ فیسٹیول وزارت زراعت کی نگرانی اور متعدد حکومتی اداروں کے تعاون سے ہو رہا ہے۔
دنیا کے 20 مہنگے ترین اونٹوں پر ریلی:کنگ عبد العزیز ثقافتی مرکز ’اثرا‘ کے تحت اور 7 ہزار شائقین کی موجودگی میں دنیا کے 20 مہنگے ترین اونٹوں پر ریلی ہوئی ہے۔ یوم تاسیس پر اونٹوں پر سوار افراد روایتی لباس میں ملبوس قدیم قصائد پڑھ کر محفل کو گرماتے رہے۔
ایک لاکھ 21 ہزار میٹر سڑکوں کی صفائی اور مرمت کاکام مکمل:ریاض میونسپلٹی نے گزشتہ مہینے کے دوران ایک لاکھ 21 ہزار میٹر سڑکوں کی صفائی اور مرمت کا ماکم مکمل کر لیا ہے ۔
 
سعودی کرغزستان نمائش منعقد:ریاض میں سعودی کرغزستان نمائش کا انعقاد کیا گیا  جس میں کرغزستان کی تاریخ ، تہذیب و ثقافت کو اجاگر کیا گیا۔

پاکستانی طلبہ کے درمیان کرکٹ میچ:سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پرسعودی کرکٹ فیڈریشن نے پاکستانی سفارتخانے کے تعاون  سے پاکستانی سکولوں کے درمیان کرکٹ چیمپئن شپ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔

گھڑ سواری مقابلوں میں ثقافتی سرگرمیاں:کنگ عبدالعزیز گھڑ سواری کے مقابلے میں متعدد ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد ہوا ۔

یوم تاسیس کے موقع پر تبوک میں ایونٹ:یوم تاسیس کے موقع پر تبوک میونسپلٹی کے تحت پبلک ایونٹ منعقد ہوا جس میں شہریوں و غیر ملکیوں ی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

شیئر: