Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور قطر کے درمیان ریلوے منصوبے پر غور

’یہ منصوبہ جی سی سی ممالک کو ریلوے سے جوڑنے کا نکتہ آغاز ہوگا‘ (فوٹو: سبق)
قطری وزیر ٹرانسپورٹ جاسم بن سیف السلیطی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر کے درمیان ریلوے لائن منصوبے پر غور کیا جا رہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ منصوبہ جی سی سی ممالک کو ریلوے سے جوڑنے کا نکتہ آغاز ہوگا۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’قطری وزارت ٹرانسپورٹ نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے ریلوے لائن منصوبے کے لیے سروے کرنا شروع کر دیا ہے۔‘
’ہم اپنی طرف سے پوری تیاری کرکے متعلقہ اداروں کو تجاویز فراہم کریں گے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’منصوبے کو شروع کرنے کی تیاری رواں مکمل ہوجائے گی۔‘

شیئر: