Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ کی پہلی پرواز 32 سال بعد تھائی لینڈ پہنچ گئی

  جدہ سے ہفتے میں تین پروازیں تھائی لینڈ کے لیے چلائی جائیں گی( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ کی جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 32 سال بعد پہلی پرواز تھائی لینڈ  پہنچ گئی۔ 
سعودی ائیر لائنز کے طیارے کو واٹر کینن سے سلامی دی گئی، سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔
جدہ ایئرپورٹ سے پرواز کی روانگی کے موقع  پر تھائی لینڈ کے قونصل جنرل ذرائع ابلاغ کے نمائندے اور عہدیدار موجود تھے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے اور العربیہ نیٹ کے مطابق السعودیہ  ہفتے میں تین پروازیں تھائی لینڈ کے لیے چلائے گی۔ پروازیں براستہ ریاض تھائی لینڈ جائیں گی۔

تھائی لینڈ  مزید سعودی سیاحوں کی آمد کے لیے تیاری کر رہا ہے( فوٹو ایس پی اے)

السعودیہ کے ڈپٹی چیئر مین برائے مارکیٹنگ نے کہا ہے کہ مملکت کو تھائی لینڈ کے ساتھ تعلقات کا نیا باب شروع کرنے پر فخر ہے۔
السعودیہ نے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی، اقتصادی تعاون کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مشترکہ پروگرام کے معاہدے کے بعد تھائی لینڈ کے لیے پروازیں شروع کی ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) کی جانب سے  تھائی لینڈ کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے بعد تھائی لینڈ بھی سعودی عرب سے مزید سیاحوں کی آمد کے لیے تیاری کر رہا ہے۔

شیئر: