Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ تھائی لینڈ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرے گی

السعودیہ اپنا فضائی آپریشن شروع کرے گی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی ایئرلائنز (السعودیہ) نے تھائی لینڈ کے لیے براہ راست پروازیں اسی سال شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق السعودیہ کے میڈیا سینٹر نے منگل کو ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ ’مئی 2022 سے تھائی لینڈ کے لیے براہ راست پروازیں  دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ ہے‘۔
واضح رہے کہ السعودیہ دنیا بھر میں اپنی پروازوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اس حوالے سے نئی منزلوں کی تلاش اور وہاں کے سفر کو اپنا ہدف بنائے ہوئے ہے۔  
یاد رہے کہ منگل کو تھائی لینڈ کے وزیراعظم مملکت کا دورے پر پہنچے تھے۔ 

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: