Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلامتی کونسل نے یمن کے حوثی باغیوں پر ہتھیاروں کی پابندی عائد کر دی

متحدہ عرب امارات کی تجویز پر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل سے یمن میں حوثی باغیوں پر ہتھیاروں کی پابندی لگائی ہے۔ (فوٹو: روئٹرز)
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن میں حوثی باغیوں پر ہتھیاروں کی پابندی عائد کر دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب پر متعدد ڈرون اور میزائل حملوں کے دعوے کے بعد پیر کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے یمن کے حوثی باغیوں پر ہتھیاروں کی پابندی عائد کر دی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی تجویز پر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے حوثی باغیوں پر ہتھیاروں کی پابندی لگائی ہے۔
اس اقدام سے متعدد حوثی رہنماؤں سے پہلے سے لگائی گئی پابندیوں کو پورے گروپ پر لاگو کیا گیا ہے۔
سلامتی کونسل میں اس پابندی کے حق میں 11 ووٹ پڑے جبکہ سکیورٹی کے چار ممبران آئرلینڈ، میکسیکو، برازیل اور ناروے نے ووٹ دینے سے گریز کیا۔

شیئر: