Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں کوڑا منتقل کرنے کے لئے زیر زمین پائپ لائن

مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں کوڑا منتقل کرنے کے لئے دنیا کی سب سے بڑی زیر زمین پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل ہوگیا۔ کوڑا منتقل کرنے والی پائپ لائن کی مجموعی لمبائی35کلو میٹر ہے۔ اس کے ذریعہ روزانہ 600ٹن کوڑا منتقل کیاجاسکتاہے۔ منصوبے پر50ملین یورو خرچ ہوئے۔ حرم مکی شریف اور مرکزی علاقہ میں حجاج، معتمرین اورزائرین کا کوڑا جمع کرنے کے لئے 318پوائنٹ تیار کئے گئے ہیں۔ المدینہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے ذرائع نے بتایا کہ حرم مکی شریف کے مرکزی علاقہ میں کوڑا منتقل کرنے کا منصوبہ میونسپلٹی کا نہیں بلکہ اسے وزارت خزانہ نے تیار کیا ہے تاہم اسی طرح کا منصوبہ منی اور مشاعر مقدسہ میں نصب کرنے کا ارادہ ہے۔ میونسپلٹی اس طرح کے منصوبے کے لئے وزارت خزانہ اور ماہرین سے مشورہ کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ مکہ مکرمہ میںکوڑا منتقل کرنے کے لئے زیر زمین پائپ لائن کا منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جس پر ایک مغربی کمپنی نے کام کیا ہے۔ 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: