Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکولوں میں دعوتی سرگرمیاں ہوں گی، وزارت تعلیم نے اجازت دیدی

ریاض: وزارت اسلامی امور ، دعوت اور ارشاد سعودی اسکولوں میں دعوتی پروگرام کرسکیں گے۔ وزارت تعلیم نے جمعہ اور ہفتہ کے دن اسکولوں میں دعوتی سرگرمیاں کرنے کی اجازت مشروط اجازت دے دی ہے۔ الوطن اخبار میں شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق وزارت اسلامی امور، دعوت اور ارشاد نے وزارت تعلیم کو مکتوب روانہ کیا تھا جس میں کہا گیاتھا کہ وزارت کے تحت جالیات دفاتر اور دعوتی مراکز کو سرکاری اسکولوں میں دعوتی سرگرمیاں کرنے کی اجازت دی جائے۔ وزارت تعلیم نے جوابی مکتوب میں لکھا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے دن اسکولوں میں دعوتی سرگرمیاں کی جاسکتی ہے ۔ اس کے لئے ادارہ تعلیم کو پیشگی مطلع کرنا ہوگا۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: