Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں سعودی شہری فائرنگ سے شدید زخمی، جھگڑا کیا تھا؟

پولیس نے حملہ آور کویتی کو ریکارڈ وقت میں گرفتار کرلیا( فوٹو العربیہ)
کویتی پولیس نے الجھرۃ کے علاقے میں سعودی شہری پر فائرنگ کرنے والے کویتی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
 کویتی شہری نے جمعے کو سعودی شہری پر فائرنگ کی، ایک گولی سر میں لگی اور اس کی گاڑی بجلی کے پول سے ٹکرا گئی۔ سعودی شہری اب تک تک بے ہوش اور انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیرعلاج ہے۔
العربیہ نیٹ نے ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے بتایا کہ حملہ آور کویتی شہری نشے میں تھا۔ اسے یہ وہم ہوگیا تھا کہ ’سعودی شہری کی گاڑی میں اس کی بہن موجود ہے حالانکہ گاڑی میں سعودی شہری کے ہمراہ اس کی بیوی اہلیہ موجود تھی‘۔ 
کویتی پولیس نے ریکارڈ وقت میں حملہ آور کو تلاش کرکے حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ’سعودی شہری کے ساتھ حملہ آور کا کوئی جھگڑا نہیں تھا اور نہ دونوں ایک دوسرے کو جانتے تھے۔ سعودی سفارتخانے کو تمام حقائق سے آگاہ کردیا گیا ہے‘۔
کویتی وزارت داخلہ نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ’ کویتی شہری نے حملے کا اعتراف کیا ہے۔ اسے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیا گیا ہے ملزم  کے قبضے سے حملے میں استعمال ہونے والا ہتھیار بھی برآمد کیا گیا‘۔

شیئر: