Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں نئی بس سروس سے 25 ہزار زائرین کو سفرکی سہولت

بس سروس کا آغاز 15 فروری سے ہوا ہے (فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب مکہ مکرمہ کے الرصیفہ محلے میں حرمین ایکسپریس ٹرین سٹیشن سے مسجد الحرام کے صحنوں کے قریب واقع جبل عمر پروجیکٹ بس سٹینڈ تک نئی بس سروس نے اب تک 25 ہزار سے زیادہ افراد کو سفر کی سہولت فراہم کی ہے اس کا آغاز 15 فروری کو کیا گیا تھا۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مکہ مکرمہ میں تجرباتی بس سروس شروع کی ہے۔ اس کا آغاز حرمین ایکسپریس ٹرین سٹیشن سے  مسجد الحرام تک کیا گیا ہے۔
حرمین ایکسپریس سٹیشن سے مسجد الحرام کے قریب جبل عمر سٹیشن تک کا فاصلہ 350 میٹر ہے۔ 
دوسری جانب مکہ مکرمہ کے محلوں اور شاہراہوں پربس سٹینڈز تیار کیے جارہے ہیں۔ ان کی تعداد 425 ہے۔ مسجد الحرام کے اطراف چار بڑے سٹیشن بس سروس کے لیے ہیں۔ یہ نمازیوں، عمرہ و حج زائرین اور اہلیان مکہ کے لیے ہیں۔ 
پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے چار سو شاندار بسیں حاصل کی گئی ہیں۔ ان میں سے 240 عام نوعیت کی ہیں اور 160 ڈبل ڈیکر ہیں۔ یہ آگ بجھانے والے سسٹم، ماحولیاتی تحفظ، سی سی کیمروں، الیکٹرانک سکرینز سے آراستہ ہیں۔ ان بسوں میں معذوروں کے لیے خصوصی سہولتیں رکھی گئی ہیں۔ انٹرنیٹ سروس بھی ان بسوں میں فراہم کی گئی ہے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: