Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہریوں پر تھائی لینڈ کےلیے سفری پابندی ختم

 تھائی باشندوں کو مملکت آنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا گیا ہے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے سعودی شہریوں پر تھائی لینڈ جانے کے لیے عائد سفری پابندی کو ختم کرنے اور تھائی باشندوں کو مملکت آنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں ان تمام شہریوں پرجو بیرون ملک سفر کی خواہش رکھتے ہیں اپنے پاسپورٹ کو محفوظ رکھنے، لاپروائی نہ برتنے یا اسےغیر محفوظ جگہ پر نہ رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
سعودی عرب اور تھائی لینڈ نے جنوری میں مکمل سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ فیصلہ تھائی وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر کیا گیا تھا۔

شیئر: