Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط : ڈاکٹر محمد اسلم میمن کے اعزاز میں الوداعی تقریب

خمیس مشیط(جی ایس ایوب) پاکستان ڈاکٹرز فورم کے سینیئر ممبر، ماہر امراض چشم ڈاکٹر محمد اسلم میمن  کے اعزاز میں خمیس مشیط کے جنرل اسپتال کے آئی ڈیپارٹمنٹ  نے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا جس میں پاکستان ڈاکٹرز فورم کے عہدیدار ان اور ممبران کے علاوہ  آئی ڈ یپارٹمنٹ کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے شرکت کی ۔ آئی ڈیپارٹمنٹ کے انچارچ ڈاکٹر علی العضا ضی نے تقریب کے شرکاء  سے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اسلم میمن کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ڈیپارٹمنٹ  میں ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ ڈاکٹر شہاب صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر محمد اسلم میمن نے 12سال سعودی عرب میں گزارے ہیں۔ گزشتہ 4سال سے جنرل اسپتال خمیس مشیط میں خدمات سر انجام دی ۔ ڈاکٹر فورم کے انتہائی سرگرم ممبر تھے ۔ڈاکٹر جاوید ملک نے کہا کہ ڈاکٹر اسلم میمن ہمارے دلوں میں ہیں اور رہیں گے ۔ انسان دوست شخصیت ہیں ۔ ڈاکٹر عاصمی ، ڈاکٹر اسماعیل ، ڈاکٹر انس  اور ڈاکٹر دعا نے بھی ڈاکٹر محمد اسلم میمن کے لئے نیک جذبات کا اظہار کیا ۔ تقریب کے آخر میں ڈاکٹر محمد اسلم میمن نے  شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ گزرا وقت زندگی کا سرمایہ ہے ۔کمیونٹی کی خدمت میرا فرض تھا ۔ہم سب پاکستانی بھائی ہیں ۔
 
 

شیئر: