Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے بارہ محلوں میں انہدام کی کارروائی عید کے بعد ہوگی

رمضان سے قبل 22 محلوں کے انہدام کا کام مکمل کیا جائے گا( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب جدہ میں العزیزیہ اور بنی مالک کی کچی بستیوں سمیت سمیت 12 محلوں میں انہدام کی کارروائی عید کے بعد کی جائے گی۔ 
جدہ میں کچی بستیوں کے آپریشن پر مامور کمیٹی نے جمعے کو بیان میں کہا کہ ’رمضان کے دوران انہدام کی کارروائی روکی گئی ہے۔  بارہ محلوں میں عمارتوں کے انہدام کی کارروائی کا آغاز عید کے بعد شروع کیا جائے گا۔ ‘ 
اخبار 24 کے مطابق کمیٹی کا کہنا ہے کہ’ جن محلوں میں انہدام کی کارروائی عید کے بعد کی جائے گی ان میں بنی مالک، الورود، مشرفہ، الجامعہ، الرحاب، العزیزیہ، الروابی، الربوۃ، المنتزھات، قویزہ، لعدل، الفضل، ام السلم اورکلو 14 شمالی کی کچی بستیاں  شامل ہیں‘۔ 
کمیٹی نے بیان میں کہا کہ ’کچی بستیوں کے انہدام  کی کارروائی مقررہ پروگرام کے مطابق جاری ہے۔ اس سے قبل 34 محلوں کے  انہدام کا نظام الاوقات جاری کیا گیا تھا‘۔ 
کمیٹی کا کہنا ہے کہ’ 12 مارچ سے النزھہ، السلامہ اور مدائن الفھد 2 محلوں میں انہدام کی کارروائی ہوگی اور رمضان شروع ہونے سے قبل 22 محلوں کے انہدام کا کام مکمل کیا جائے گا‘۔

شیئر: