Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کے النکاسہ محلے میں عمارتوں کے انہدام کے بعد اور اس سے پہلے کی تصاویر وائرل

پہلے مرحلے میں عمارتوں کے انہدام مکمل ہوچکا ہے( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ رائل کمیشن نے قوز النکاسہ کی دو تصاویر جاری کی ہیں۔ ایک اس محلے کے انہدام سے قبل اور دوسری انہدام کے بعد کی ہیں۔ دونوں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق رائل کمیشن نے بتایا تھا کہ مکہ مکرمہ کے النکاسہ محلے کی  4500 عمارتیں منہدم ہوں گی۔ پہلے مرحلے کا انہدام مکمل ہوچکا ہے۔ دوسرے مرحلے میں 620 عمارتیں دس ہفتوں کے دوران مسمار کی جائیں گی۔ 
واضح رہے کہ النکاسہ محلہ مسجد الحرام سے 1500 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس کا رقبہ 6 لاکھ 81 ہزار 56 مربع میٹر ہے۔
 النکاسہ محلہ جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ عصری سہولتوں آراستہ ہوگا اور کشادہ سڑکیں ہوں گی۔ سکول ، پارک، ہسپتال، ہیلتھ سینٹرز، سبزہ زار، سول ڈیفنس، پوسٹ آفس سمیت تمام سہولتیں مہیا ہوں گی۔ 

شیئر: