Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو سال بعد غزہ سے فلسطینی عمرہ زائرین کا پہلا قافلہ

کورونا وبا کے باعث غزہ سے عمرہ زائرین مملکت نہیں آرہے تھے( فوٹو ٹوئٹر)
کورونا وبا کے پیش نظر دو برس بعد غزہ پٹی سے فلسطینی عمرہ زائرین کا پہلا کاررواں پیر کو ممکت کےلیے روانہ ہوا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق غزہ میں وزارت داخلہ کے ماتحت سرحدی پبلک اتھارٹی نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کا پہلا کاررواں غزہ سے دو برس کے وقفے کے بعد روانہ کیا گیا ہے۔ 

 رفح بری چیک پوسٹ کے راستے  پہلا کاررواں روانہ کیا گیاہے ( فوٹو ٹوئٹر)

غزہ پٹی میں سرحدی پبلک اتھارٹی  نے بتایا کہ رفح بری چیک پوسٹ کے راستے عمرہ زائرین کا پہلا کاررواں روانہ کیا گیا۔
غزہ پٹی کے سرکاری ادارے نے بتایا کہ مصری حکام کے تعاون سے غزہ میں وزارت داخلہ کے ماتحت سرحدی پبلک اتھارٹی کی تیار کردہ فہرستوں کے مطابق فلسطینی عمرہ زائرین کو بھیجا گیا ہے۔ 

شیئر: