Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت تعلیم کی تیسرے سیشن کےلیے نئی گائیڈ بک

بارہ برس سے کم عمر طلبہ سکولوں میں حاضری دیں گے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت تعلیم نے سال رواں کے دوران تیسرے تعلیمی سیشن کے دوران سکولوں میں وبا سے بچاؤ کے لیے نئی گائیڈ بک پر عمل درآمد کی ہدایت جاری کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بارہ برس سے کم عمر طلبہ نئے تعلیمی سال کے تیسرے سیشن میں سکولوں میں حاضری دیں گے۔ 
وزارت تعلیم نے پہلے اور دوسرے سیشن کے دوران منظور شدہ ضوابط پر عمل درآمد منسوخ کردیا ہے۔ نئے ضوابط صحت عامہ کے ادارے ’وقایہ‘ نے جاری کیے ہیں۔ 
وزارت تعلیم نے پرائمری اور نرسری سکولوں کے طلبہ کو مملکت بھر میں نئے ضوابط پر عمل درآمد کے لیے کہا ہے۔
وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ اتوار 20 مارچ سے تمام سکول مکمل طور پر کھل جائیں گے۔ 

شیئر: