Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں دن کے وقت ریستوران کھلیں گے؟

سعودی ایوان ہائے صںعت و تجارت کونسل نے افواہ کی تردید کی ہے (فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی ایوان ہائے صنعت و تجارت کونسل کے سربراہ عجلان العجلان نے کہا ہے کہ ’رمضان کے دوران دن کے وقت ریستورانوں کے حوالے سے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی ہے۔‘ 
اخبار 24 کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ افواہ گردش کررہی ہے کہ ’سعودی ایوان ہائے صنعت و تجارت نے رمضان کے دوران دن کے وقت سعودی اور انٹرنیشنل ریستورانوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دی ہے۔‘
عجلان العجلان نے کہا کہ ’سعودی ایوان ہائے صنعت و تجارت کونسل کے حوالے سے یہ دعوٰی بے بنیاد ہے اور اس کا حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔‘
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ افواہ گردش کر رہی ہے کہ ریستورانوں کو دن کے وقت سیاحوں کے لیے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے اور وہ دن کے وقت سیاحوں کو کھانے پیش کرسکتے ہیں، تاہم ریستورانوں میں پردے لگانے کا اہتمام  کیا جائے۔ ریستورانوں کے  بیرونی حصے کور کیے جائیں تاکہ باہر سے کچھ نظر نہ آئے۔
دوسری جانب سے سعودی ایوان ہائے صںعت و تجارت کونسل نے افواہ کی تردید کی ہے۔

شیئر: