Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان المبارک کے دوران بینکوں کے اوقات کار کیا ہوں گے؟

’تمام بینک صبح 10 بجے سے 4 بجے عصر تک عوام کے لیے کھلے رہیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی مرکزی بینک نے رمضان المبارک کے دوران ملک میں تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں کے اوقات کار جاری کردیئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ساما نے کہا ہے کہ ’رمضان المبارک کے دوران تمام بینک صبح 10 بجے سے 4 بجے عصر تک عوام کے لیے کھلے رہیں گے‘۔
ساما نے کہا ہے کہ ’ترسیلات زر کے اداروں کے ملازمین رمضان المبارک کے دوران لچکدار ڈیوٹی اوقات کے مطابق روزانہ 6 گھنٹے کام کریں گے‘۔
’ترسیلات زر کے ادارے روزانہ صبح ساڑھے 9 بجے سے شام 5 بجے تک عوام الناس کے لیے کھلے رہیں گے‘۔
سامانے کہا ہے کہ ’بینکوں اور مالیاتی اداروں میں عید الفطر کی تعطیل جمعرات 28 اپریل کے روز کی ڈیوٹی دینے کے بعد شروع ہوگی‘۔
’تمام بینک اور مالیاتی ادارے عید کی تعطیل کے بعد اتوار 8 مئی کو کھل جائیں گے‘۔
ساما نے عید الاضحی کی تعطیلات کے بارے میں کہا ہے کہ ’بروز بدھ 6 جولائی کی ڈیوٹی انجام دینے کے بعد تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند ہوں گے‘۔
’عید الاضحی کی تعطیل کے بعد تمام ادارے 13 جولائی کو کھل جائیں گے‘

شیئر: