Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے یوکرینی صدر کے خصوصی ایلچی کی ملاقات

بحران کے سیاسی حل کرنے کےلیے عالمی کوششوں کی حمایت پر زور دیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنچر کو وزارت خارجہ میں  یوکرین کے صدر کے خصوصی ایلچی بیکتم رستم نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں یوکرین کے بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعودی الساطی بھی موجود تھے(فوٹو ایس پی اے)

کشیدگی کم کرنے، شہریوں کے تحفظ، سنجیدگی سے مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل تلاش کرنے اور بحران کو سیاسی طور پر حل کرنے کےلیے تمام عالمی کوششوں کی حمایت پر زور دیا گیا ہے۔
ملاقات میں انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعودی الساطی بھی موجود تھے۔

شیئر: