Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ کا اماراتی ہم منصب سے رابطہ، حملے کی مذمت

سعودی وزیر خارجہ نے حملے کو انتہائی بزدلانہ فعل قرار دیا۔ (فوٹو المدینہ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اماراتی وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے حوثیوں کی جانب سے کی جانے والی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزیرخارجہ نے متحدہ عرب امارات کے شہری علاقوں اور تنصیبات پردہشت گرد حوثی حملے پر مملکت کی جانب سے شدید مذمت کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی سلامتی ایک دوسرے سے منسلک ہے۔ 
سعودی وزیر خارجہ نے  ٹیلی فونک گفتگو میں حوثیوں کی جانب سے کی جانے والی اس دہشتگردی کی کارروائی کو انتہائی بزدلانہ فعل قرار دیا۔ 
شہزادہ فیصل بن فرحان نے دہشت گردی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین اور اماراتی حکومت وعوام سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: