Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر ایئرویز کی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

انڈیا کے دارالحکومت دہلی سے دوحہ جانے والی قطر ایئرویز کی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ طیارے کے کارگو سے الارم بجنے کی صورت میں پائلٹ نے جہاز کو کراچی ایئرپورٹ پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔
ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق جہاز میں سوار مسافروں کو کراچی بحفاظت کراچی ائیرپورٹ پر اتارنے کے بعد جہاز کا معائنہ کیا گیا تاہم جہاز میں کوئی خرابی سامنے نہیں آئی۔ احتیاطی طور پر مسافروں کو منزل پر پہنچانے کے لیے دوسرے جہاز کا انتظام کیا گیا۔ 
ترجمان سول ایسی ایشن کا کہنا ہے کہ ’پیر کے روز دہلی سے دوحہ جانے والی پرواز کو ہنگامی طور پر کراچی ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔ جہاز کے کارگو سے الارم بجا جس کے بعد پائلٹ نے جہاز کو کراچی ایئرپورٹ پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔
’ہنگامی لینڈنگ کے لیے تمام پروٹوکولز پورے کیے جانے کے بعد جہاز کو کراچی ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت دی گئی۔ قطر ایئرویز کا جہاز اس وقت کراچی ایئرپورٹ پر موجود ہے۔‘
حکام کے مطابق ’تمام مسافروں کو جہاز سے باحفاظت اتار لیا گیا ہے۔ مسافروں کو منزل پر پہنچانے کے لیے دوسرے جہاز کا انتظام بھی کرلیا گیا ہے۔‘
’امید ہے دوپہر تک دوسرا جہاز مسافروں کو لے کر ان کی منزل کی طرف روانہ ہوجائے گا، جبکہ ہنگامی لینڈنگ کرنے والے طیارے کے تفصیلی معائنے کے بعد ہی اس کی اگلی اُڑان کا فیصلہ کیا جائے گا۔‘

شیئر: