Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات کار جاری

’سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صبح 9 بجے سے 10 بجے تک تعلیم کا سلسلہ شروع کریں‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت تعلیم نے رمضان المبارک کے دوران تمام سکولوں کے لیے اوقات کار جاری کر دیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تعلیم نے تمام سرکاری و نجی سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ لچکدار اوقات کار کے تحت صبح 9 بجے سے 10 بجے تک تعلیم کا سلسلہ شروع کریں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ہر کلاس کے لیے 35 منٹ کا وقت رکھا گیا ہے جبکہ عید الفطر کی تعطیل پیر 24 رمضان المبارک کے بعد شروع ہوگی‘۔
اسی طرح تعلیم بالغان اور شام کے سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رات کو 9 بجے سے تعلیمی سلسلے کا آغاز کریں گے اور ہر کلاس کے لیے طے شدہ وقت رکھیں گے‘۔
وزارت نے ہر شہر کے سکول کی انتظامیہ کو اپنے حالات کے مطابق سکول کے آغاز کا وقت طے کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔

شیئر: