Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا وبا کے دوران مددگار ثابت ہونے والی ایپس

صحتی ایپ کے ذریعے 15 لاکھ افراد کو طبی مشاورت فراہم کی۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں ڈیجیٹل ایپس کورونا وبا کے دوران موثر رہی ہیں۔ مملکت میں ڈیجیٹل ایپس سے وبا کے دوران بھرپور فائدہ اٹھایا گیا۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت نے وبا کے آغاز ہی سے جدید ٹیکنالوجی پر انحصار شروع کردیا تھا۔ وزارت نے ’صحتی ایپ‘ جاری کی جس سے 24 ملین سے زیادہ افراد نے فائدہ اٹھایا۔ اس ایپ کے ذریعے وزارت صحت کے ماہر ڈاکٹروں نےفوری طبی مشاورت اور ای سروسز مہیا کیں۔  
وزارت صحت نے 38 لاکھ سے زیادہ ریزرویشن صحتی ایپ کے ذریعے مہیا کیے۔ 15 لاکھ افراد کو طبی مشاورت فراہم کیں۔ 95 لاکھ سے زیادہ میڈیکل رپورٹیں جاری اور 59 ملین سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں مہیا کی گئیں۔
وزارت صحت نے ’موعد‘ ایپ کے ذریعے صارفین کو ابتدائی صحت نگہداشت کے مراکز سے رجوع کرنے کے لیے وقت متعین کیے۔ ہسپتالوں سے رجوع کرنے کے لیے وقت اور تاریخ کا تعین کیا گیا۔ 
موعد ایپ کی بدولت وزارت صحت نے صارفین کی صحت حالت کا ریکارڈ تیار کیا۔ 
 70 ہزار سے زیادہ کورونا کے مریضوں تک رسائی ممکن ہوسکی۔ 25 ملین افراد  نے فائدہ اٹھایا۔
اس ایپ کا ایک فائدہ یہ بھی ہوا کہ ہاؤس آئسولیشن والے وزارت صحت کے ڈاکٹروں سے براہ راست رابطے میں رہے اور ان سے اپنی صحت حالت کے بارے میں اپ ڈیٹ لیتے اور دیتے رہے۔ 
وزارت صحت نے متعدد ایپس جاری کی تھیں۔ سال رواں 2020 کے دوران صحہ، موعد اور تطمن ایپس کو ایک ایپ صحتی میں ضم کردیا گیا۔ 
سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) نے توکلنا ایپ جاری کی جس سے صحت، معیشت اور سماجی نقصانات کو کم کرنےمیں مدد ملی۔ وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکا۔ معاشرے کے افراد کو کرفیو کے دوران باہر آنے جانے کے لیے آن لائن اجازت ناموں کا اجرا ممکن ہوسکا۔ توکلنا ایپ کے  ذریعے 24 ملین سے زیادہ  ہیلتھ پاسپورٹ جاری کیے گئے۔ 
تباعد ایپ سے بھی وبا کے زمانے میں بڑی مدد ملی۔ سدایا نے اس کے  ذریعے وبا سے قابو پانے کے  مشن میں اہم کرداراد کیا۔ سدایا نے ایپس کے اجرا میں عالمی تجربات سے بھرپور استفادہ کیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: