Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بیوی اور چار بچوں کو ہلاک کرنے والے یمنی کو سزائے موت

نجران میں سزائے موت کے فیصلے کو نافذ کیا گیا ( فائل فوٹو سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’سعودی بیوی اورچار بچوں کو ہلاک کرنے والے یمنی شہری کو نجران میں موت کی سزا دی گئی ہے‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ’ یمنی شہری صالح عبداللہ علی العوبثانی نے اپنی سعودی بیوی فاطمہ بنت مبارک الکربی اور چار بیٹوں کا گلا گھونٹا اور پھر ان کے سر تن سے جدا کر دیے تھے‘۔
وزارت داخلہ کے مطابق’ پولیس نے صالح العوبثانی کو گرفتار کرکےعدالت میں پیش کیا تھا۔ الزام ثابت ہو جانے پر یمنی شہری کو موت کی سزا سنا ئی گئی تھی‘۔
 اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے پرائمری کورٹ کے فیصلے کی توثیق کی تھی۔ ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کےلیے شاہی فرمان جاری کیا جسے بدھ کو نجران میں نافذ کر دیا گیا۔

شیئر: