Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنی تین بیٹیوں کا گلا چھری سے کاٹنے والے شہری کو سزائے موت

’مذکورہ شخص نے 6 سالہ، 4 سالہ اور دوسالہ بیٹیوں کا گلا چھری سے کاٹ دیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں اپنی تین بیٹیوں کو ذبح کرنے والے سعودی شہری کا سر قلم کر دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ شخص نے 6 سالہ، 4 سالہ اور دوسالہ بیٹیوں کا گلا چھری سے کاٹ دیا تھا۔
بدھ کو وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’سعودی شہری بندر بن علی الزہرانی کو عدالت کے سامنے جرم کا اقرار کیا جس پر اسے سزا سنائی گئی تھی۔‘
’عدالت نے قتل کے بدلے قتل اور فساد فی الارض کا جرم ثابت ہونے پر سر قلم کرنےکا فیصلہ کیا جس کی سپریم کورٹ نے تائید کی نیز ایوان شاہی سے سزا پر نفاذ کی منظوری دی گئی۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ  ریجن میں آج عدالت کے فیصلے کا نفاذ ہوا ہے۔‘

شیئر: