Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری رواں برس غیرملکی سیاحت پر اربوں ریال خرچ کریں گے 

سعودی شہری 75 ہزار پروازوں سے بیرون ملک جائیں گے(فائل فوٹو روئٹرز)
کولیرزانٹرنیشنل کنسلٹنٹ کمپنی نے کہا ہے کہ’ سعودی شہری 2022 کے دوران غیرملکی سیاحت پراربوں ریال خرچ کریں گے‘۔
توقع ہے کہ سال رواں کے دوران سعودی شہری 75 ہزار پروازوں سے بیرون ملک جائیں گے۔
سعودیوں کے بیرون ملک سفر کی تعداد 2025 تک لاکھ 63 ہزار تک پہنچ جائے گی۔ یہ اعدادوشمار 2019 کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔
دوسال کے دوران سعویوں نے ساڑھے سات لاکھ پروازوں سے بیرون ملک سفر کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پروگرام کے مطابق 2021 کے مقابلے میں 2022 کے دوران سعودی غیر ملکی سیاحت پر8.7 ارب ڈالرخرچ کریں گے ریال میں یہ رقم 19.34 ارب بنتی ہے۔
سعودیوں نے2021 میں بیرون ملک سیاحت پر 5.26 ارب ڈالرخرچ کیے تھے۔
امکان ہے کہ 2025 تک غیرملکی سیاحت پر سعودیوں کے مجموعی اخراجات 55 ارب ریال (14.56 ارب ریال) تک پہنچ جائیں گے۔
کولیرز انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ 2020 کے دورن غیر ملکی پروازیں 55 فیصد رہیں جبکہ 2019 کے دوران غیر ملکی پروازوں کا تناسب 39 فیصد تھا۔ 

شیئر: