Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسام میں آبادی منصوبہ بندی کی نئی پالیسی

آسام ۔۔۔آسام میں آبادی منصوبہ بندی کی جس نئی پالیسی کا مسودہ پیش کیا گیا ہے۔ شادی کی کم سے کم عمر متعین کی گئی ہے تاکہ حکومت کی سہولتوں سے فائدہ اٹھایا جاسکے جبکہ 2سے زیادہ بچے والوں کو سرکاری ملازمتوں کیلئے درخواست دینے کا نااہل قراردیا جائیگا۔ اس پالیسی کو بنگالی زبان بولنے والے مسلمانوں کے فیملی سائز کو کنٹرول کرنے کی کوشش قراردیا جارہا ہے۔2011کی مردم شماری کے مطابق آسام کی آبادی 31ملین ہے اور وہاں مسلمانوں کی آبادی میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ 2001ء میں یہ آبادی 30.9تھی جو 10سال میں بڑھ کر 34.2فیصد ہوگئی۔ہندمیں بچوں کی شادیوں پر پابندی ہے جبکہ شادی کی قانونی عمر مردوں کیلئے21اور عورتوں کیلئے18سال ہے۔اب حکمراں بی جے پی نے ریاست میں آبادی منصوبہ بندی کی نئی پالیسی لانے کا ارادہ کیا ہے اور اسی لئے اس نے ایک مسودہ شائع کیا ہے۔

شیئر: