Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الحدیدہ اور الصیلف بندرگاہ پر حوثیوں کی چار بارودی کشتیاں تباہ

عرب اتحاد نے الصیلف بندرگاہ پر حوثیوں کی چار بارودی کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے(فوٹو سبق)
یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف آئینی حکومت اور عوام کی حمایت کے لیے قائم عرب اتحاد نے حوثیوں کو الصیلف، الحدیدہ بندرگاہ اور صنعا ایئر پورٹ خالی کرنے کے لیے تین گھنٹے کی مہلت دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ’حوثی باغیوں کو تین گھنٹے کی مہلت دی جاتی ہے کہ وہ اس دوران صنعا ایئرپورٹ، الصیلف اور الحدیدہ کی بندرگاہ میں موجود ہتھیار ہٹا لیں‘۔
عرب اتحاد کا کہنا تھا کہ ’حوثیوں نے صنعا بین الاقوامی ایئرپورٹ اور الحدیدہ کی بندرگاہ پر اسلحہ ڈپو قائم کر رکھا ہے جو شہری تنصیبات کے لیے کسی طرح مناسب نہیں‘۔
’شہریوں کو صنعا ایئرپورٹ اورالحدیدہ بندرگاہ سے اسلحہ ڈپواورحوثیوں کے ٹھکانوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے‘۔
علاوہ ازیں عرب اتحاد برائے یمن نے الحدیدہ اور الصیلف کی بندرگاہ پر حوثیوں کی چار بارودی کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
 ایس پی اے کے مطابق بارودی کشتیاں حملے کے لیے تیار کی جا رہی تھیں، انہیں تباہ کرکے آئل ٹینکرز پر ایک ممکنہ حملے کو ناکام بنایا گیا ہے۔
الصیلف کی بندرگاہ پر  حملے میں کشتیوں کی تیاری اورانہیں لانچ کرنے کے لیے موجود تین ماہرین بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
 

شیئر: