Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثی ملیشیا شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے لگی

مکینوں سے آباد عمارتوں کے برابر سے میزائل فائر کیے جا رہے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
العربیہ چینل نے عرب اتحاد  سے ملنے والی ایسی تصاویر اور وڈیوز جاری کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حوثی ملیشیا شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
العربیہ کے مطابق تصاویر میں حوثیوں کو شہری علاقوں کو انپی تخریبی سرگرمیوں کےلیے استعمال کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ حوثی ملیشیا مکینوں سے آباد عمارتوں کے برابر سے میزائل فائر کر رہی ہے۔
ایس پی اے مطابق وڈیو کلپ میں نظر آرہا ہے کہ حوثی آبادی سے متصل ایک مقام سے میزائل داغنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کی سلامتی کی خاطرعرب اتحاد میزائل لانچر پیڈ کو ہدف بنانے سے گریز کرے۔
یاد رہے کہ عرب اتحاد نے اتوار کوحوثیوں کی جانب سے مملکت کے جنوبی علاقوں کے شہریوں اور سول تنصیبات کو ڈرونز سے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ چار ڈرونز کو ان کے ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا گیا تھا۔

شیئر: