Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الدرعیہ میں عالمی ری سائیکلنگ ڈے منایا گیا

سعودی انویسٹمنٹ ری سائیکلنگ کمپنی اور تدویر کے ساتھ شراکت داری کی ہے(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں الدرعیہ گیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے حال ہی میں فضلے سے پاک ماحول پیدا کرنے کے لیے بیداری مہم اور کمیونٹی کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کے لیے عالمی ری سائیکلنگ ڈے منایا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق وژن 2030 کے اصلاحاتی منصوبے کے ماحولیاتی اور پائیداری کے اہداف سے ہم آہنگ اتھارٹی نے سعودی انویسٹمنٹ ری سائیکلنگ کمپنی اور تدویر کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ ری سائیکلنگ کی اہمیت اور الدرعیہ گیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے الدرعیہ میں پائیدار ماحول کے بارے میں پیغام کو عام کیا جا سکے۔
ماحول دوست زندگی گزارنے کے طریقوں کو اپنانے کے لیے اپنی مقامی کمیونٹی کی سپورٹ کرتے ہوئے الدرعیہ گیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کم، دوبارہ استعمال اورری سائیکل اپروچ کے ذریعے سرکلر اکانومی کے تصور کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔
تعلیم، کمیونٹی کے اقدامات اور شراکت داری کے ذریعے الدرعیہ گیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی گرین اور پائیدار ماحول کے اپنے ہدف تک پہنچنے کی راہ پر گامزن ہے۔
الدرعیہ گیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے عالمی ری سائیکلنگ ڈے منانے کے لیے سوشل میڈیا پر اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک خط شیئر کیا اور مقامی کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پلاسٹک بیگز اور بوتلوں کی جگہ پائیدار کپڑے کےبیگ اور دوبارہ قابل استعمال پانی کی بوتلوں سے ماحول دوست مصنوعات استعمال کریں۔ اس خط میں الدرعیہ اور ریاض میں ان کمپنیوں کو بھی نمایاں کیا گیا جنہوں نے فضلہ اکٹھا کیا یا دوبارہ استعمال کیا اور گھرانوں کے لیے خصوصی ری سائیکلنگ ڈبے فراہم کیے۔
الدرعیہ میں ایک متحرک اور صحت مند کمیونٹی کو فروغ دینے کے لیے اتھارٹی کے عزم کے ایک حصے کے طور پر اس نے عوام کے اراکین کو ایک خصوصی ورکشاپ میں مدعو کیا جسے سعودی انوسٹمنٹ ری سائیکلنگ کمپنی کے ذریعے چلایا جاتا ہے، جس میں یہ دکھایا جاتا ہے کہ روزمرہ کی زندگی میں ری سائیکلنگ کو کیسے شامل کیا جائے۔
الدرعیہ گیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں کمیونٹی انگیجمنٹ کی ڈائریکٹر نے کہا کہ ’ الدرعیہ کے لوگوں نے ہمیشہ ہمارے ماحول اور منفرد زمین کی بھلائی کو ترجیح دی ہے اور ہمیں ری سائیکلنگ کے عالمی دن کے ساتھ ساتھ ہر روز ان کی کوششوں پر بہت فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ الدرعیہ کے رہائشی فضلہ سے پاک ماحول کے لیے پرعزم ہیں اور ہم سب مل کر الدرعیہ کو ایک سرسبز اور پائیدار جگہ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں جو کہ ’مملکت کا نگینہ‘کے عنوان سے موزوں ہے۔ ہمارا فرض اپنی کمیونٹی کو صاف ستھرا رکھنے سے بڑھ کر الدرعیہ کی آنے والی نسلوں کو ماحول دوست اور صحت مند طرز زندگی اپنانے کی طرف رہنمائی کرنا ہے۔‘

شیئر: