Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی بحران کے سیاسی حل کے حوالے سے موقف برقرار: جی سی سی

جی سی سی کے سیکریٹری جنرل نے یمنی وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے(فوٹو ٹوئٹر)
خلیجی تعاون کونسل ( جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف الحجرف نے کہا ہے کہ’ یمن میں امن و استحکام کے قیام اور بحران کے سیاسی حل کے حوالے سے ہمارا موقف اٹل ہے اور اس میں کسی طرح کی کوئی لچک یا تبدیلی نہیں آئی ہے‘۔  
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  جی سی سی کے سیکریٹری جنرل نے اتوار کو جنرل سیکریٹریٹ ریاض میں یمنی وزیر خارجہ احمد مبارک سے ملاقات کی ہے۔ 

ر یمن کے سیاسی،عسکری واقتصادی حالات کا جائزہ لیا گیا ہے( فوٹو ٹوئٹر جی سی سی)

جی سی سی کے سیکریٹری جنرل اور یمنی وزیر خارجہ نے اس موقع پر یمن کے سیاسی،عسکری واقتصادی حالات کا جائزہ لیا ہے۔  
ڈاکٹر نایف الحجرف نے کہا کہ ’جی سی سی ممالک یمنی بھائیوں کے مفادات کی تکمیل کےلیے تائید و حمایت جاری رکھیں گے اوراس حوالے سے پرعزم ہیں۔امن و استحکام قائم کرانے کےلیے علاقائی و بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتے رہیں گے‘۔

شیئر: