واشنگٹن ...امریکی ریاست کیلیفورنیاکے شہر سان برنارڈینو کے اسکول میں فائرنگ سے2 طلبہ ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ نارتھ پارک اسکول کے کلاس روم میں پیش آیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک طالبعلم نے دوسرے کو مار کر خودکشی کر لی۔سان برنارڈینو کے پولیس چیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خودکشی کرلی۔ فائرنگ سے2طلبہ زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔واضح رہے کہ دسمبر 2015 میں سان برنارڈینو میں قائم معذور افراد کے سینٹر میں تقریب کے دوران فائرنگ سے 14 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوئے تھے۔پولیس نے فائرنگ میں ملوث رضوان فاروق اور ان کی اہلیہ تاشفین ملک کو کئی گھنٹوں کے آپریشن کے بعد ہلاک کردیا تھا۔