Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارش کے دوران رہائشی گھروں سے باہر نہ نکلیں، دبئی پولیس کا انتباہ

تیز ہوائیں چلتی رہیں۔ کئی علاقوں میں ژالہ باری کی بھی اطلاعات ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات کےکئی علاقوں میں جمعرات کو شدید بارش ہوئی ہے۔ تیز ہوائیں چلتی رہیں۔ کئی علاقوں میں ژالہ باری کی بھی اطلاعات ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق دبئی پولیس نے شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ  شدید بارش کے پیش نظر ہو گھروں میں رہیں اور انتہائی ضروری کام کے بغیر نہ نکلیں۔
 رہائشیوں کو فون پر بھیجے گئے پولیس الرٹ میں کہا گیا ’آنے والے گھنٹوں میں غیرمستحکم موسمی حالات کی توقع ہے۔ اپنی حفاطت کے لیے براہ کرم محتاط رہیں۔ جمعے کی دوپہر تک جب تک انتہائی ضروری نہ ہو باہر جانے سے گریز کریں۔‘
امارات کے موسمیات کے قومی مرکز نے دبئی اور ابوظبی سمیت ملک بھر میں جمعرات اور جمعے کو بارش کا الرٹ جاری کیا تھا۔
جمعرات کو سعودی عرب اور قطر سمیت دیگر خلیجی ریااستوں میں بھی بارش ہوئی ہے۔ بارش کے باعث گرین فالکنز اور یو اے ای کے درمیان عرب کپ کی تیسری پوزیشن کے لیے ہونے والا میچ منسوخ کردیا گیا۔
گزشتہ برس اپریل میں شدید بارش نے امارات کو اپنی لپیٹ میں لیا، گھروں میں پانی بھر گیا، سڑکیں زیر آب اور سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔ چار افراد جان سے گئے جن میں تین فلپائنی کارکن شامل تھے۔
راس الخیمہ پولیس نے بھی موبائل فون کے ذریعے شہریوں کو  غیر یقینی موسمی صورتحال اور تیز ہواوں کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔
امارات کے رہائشیوں نے سوشل میڈیا پر شارجہ، ام القوین اور دیگر علاقوں میں بارش کی مناظر کی وڈیوز شیئر کی ہیں۔

 

شیئر: