Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سالانہ 50 ملین ریال آمدنی والی کمپنی قانون کے دائرے میں

تجارتی پردہ پوشی میں ملوث کمپنیوں کو اصلاح حال کےلیے مہلت دی گئی تھی( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ خمیس مشیط میں سینیٹری سامان غیر قانونی طریقےسے فروخت کرنے والی کمپنی کے کاروبار کو اس کی درخواست پرقانونی دائرے میں لایا گیا ہے۔
یہ کمپنی تجارتی پردہ پوشی میں ملوث تھی۔ سعودی حکومت نے تجارتی پردہ پوشی میں ملوث کمپنیوں و اداروں اورافراد کو اصلاح حال کےلیے مہلت دی تھی۔
خمیس مشیط کی کمپنی نے مہلت کے دوران اصلاح حال کی درخواست دی تھی جسے وزارت تجارت نے نمٹایا ہے۔
اخبار24 کے مطابق کمپنی کی سالانہ آمدنی 50 ملین ریال سے زیادہ ہے۔ اب وہ تجارتی پردہ پوشی کے دائرے سے نکل گئی ہے۔ اس کا کاروبار قانون کے مطابق ہو گیا ہے۔ 
 کمپنی نے مالکانہ حقوق شخص کو ٹرانسفرکرا لیے ہیں۔ اب اس کا سارا کام قانون کے مطابق ہے۔ 

شیئر: