Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی کے ہر حصے میں نئے قالین بچھائے جائیں گے

رمضان میں مسجد نبوی کے لیے آپریشنل پلان جاری کیا گیا ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے رمضان کے دوران مسجد نبوی کے لیے آپریشنل پلان جاری کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مسجد نبوی انتظامیہ کے معاون سربراہ  نے بتایا کہ ’رمضان کے دوران زائرین کو بہترین اور معیاری سہولتیں فراہم کی جائیں گی‘۔
مسجد نبوی کے صحنوں اور چھت پر نماز کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام زائرین سکون اوراطمینان اور سہولت اورآسانی سےعبادت کر سکیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ’رمضان کے دوران ہر روز اٹھارہ علمی درس ہوں گے۔علاوہ ازیں ٹیلی فون کے ذریعے مذہبی استفسارات کے جواب دیے جائیں گے۔  لائبریوں اورنمائش گاہوں کے دروازے زائرین او سکالرز ک لیے کھلے ہوں گے۔ خطبات اور لیکچرزکے ترجمے کی سہولت ہوگی‘۔
حرمین شریفین انتطامیہ کے مطابق ’مسجد نبوی کے ہر حصے میں نئے قالین بچھائے جائیں گے۔ 25 ہزار 600 نئے قالین ہوں گے۔ ہر حصے میں زمزم کولر رکھے جائیں گے۔ روزانہ 14 ہزار کولر مختلف مقامات پر مہیا ہوں گے۔ افطار کے دوران آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی‘۔
 مسجد نبوی ریاض الجنہ، مسجد نبوی کی چھت اور صحنوں میں دن بھی تین مرتبہ صافی کا اہتمام ہوگا۔
 جبکہ مسجد کے دیگر حصوں میں دن میں پانچ مرتبہ صفائی کی جائےگی۔
مغرب، عشا، تراویح، جمعہ اور عید کی نمازوں کے لیے نئے مغربی صحنوں کو زائرین کے لیے کھولا جائے گا۔ رش کے دوران مسجد نبوی کی چھت اور مسجد کے تمام 100 دروازے حسب ضرورت کھولے جائیں گے۔
3200 اہلکارمسجد نبوی کے زائرین اور نمازیوں کی خدمت پر مامور ہوں گے۔

شیئر: