Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن،7 ملین وزیٹرز نے ونٹر ونڈر لینڈ کا رخ کیا

ونٹر ونڈر لینڈ 31 مارچ کو اپنے سفر کا اختتام کرے گا( فوٹو عرب نیوز۹
سعودی عرب میں ریاض سیزن نے اعلان کیا ہے کہ ونٹر ونڈر لینڈ کورونا وبا کی دو سالہ پابندیوں کے بعد 31 مارچ کو اپنے سفر کا اختتام کرے گا۔
عرب نیوز کے مطابق ونٹر ونڈر لینڈ ریاض سیزن کے سب سے زیادہ متوقع ایونٹس میں سے ایک بن گیا ہے۔ ٹکٹ پورٹل کھلنے کے پہلے منٹوں میں 60 ہزار سے زیادہ انٹری ٹکٹس فروخت ہوئے۔
سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمینٹ اتھارٹی کے چئیرمین ترکی آل  الشیخ نے بتایا کہ سیزن نے گزشتہ سال اکتوبر سے اپنے تمام زونز میں 15 ملین سے زیادہ وزٹس ریکارڈ کیے ہیں جس میں افتتاحی دن کے بعد سے7 ملین شرکا نے ونٹر ونڈر لینڈ کا رخ کیا۔
تھیم پارک خاندانوں میں بے حد مقبول ہے جو انہیں مختلف کھیل، رائیڈز اور تفریحی تحائف پیش کرتا ہے۔
اس سال کے ونڈر لینڈ کا سب سے بڑا حصہ کورونا کی وبا سے صحت یابی کے لیے کی جانے والی کوششیں تھیں۔
20 اکتوبر2021 سے اپنے افتتاح کے دوران پارک نے کورونا کی عالمی وبا کی سخت تدابیر کو برقرار رکھا ہے۔ سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمینٹ اتھارٹی اور نیشنل ایونٹس سینٹر نے محفوظ قوانین کی ایک فہرست بنائی جو وائرس کو پھیلنے سے روکتی ہیں۔
کورونا سے ہم آہنگ ہونے کے علاوہ پارک کچھ بڑے اپ گریڈز سے بھی گزرا ہے بشمول دنیا کے سب سے طویل موبائل رولر کوسٹر ’سکائی لوپ‘ کی آمد جس سے اس کے رقبے کی جگہ میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اس سال ونٹر ونڈر لینڈ میں مزید ایسے علاقے ہیں جو مختلف عمر کے گروپوں کو پیش کرتے ہیں بشمول سب سے زیادہ پرہجوم علاقہ ’ہارر ایڈونچرز‘ جس میں زومبی رقص کرتے، خوفزدہ کرتے اور سامعین کو خوش کرتے ہیں۔
16 سالہ طالب علم سمیرعودہ نےعرب نیوز کو اپنی رائیڈز سے لطف اندوز ہونے کے بارے میں بتایا کہ ’مجھے نئی رائیڈز پسند ہیں کیونکہ وہ زیادہ پرجوش ہیں۔ میری پسندیدہ رائیڈز میں سے کچھ ونڈر روڈ اور میجک باکس ہیں۔‘
ونڈر لینڈ اب اپنے اختتام کے قریب ہے۔ ایونٹ کے منتظمین نے کہا کہ سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمینٹ اتھارٹی اگلے سیزن کا اعلان بعد کی تاریخ میں کرے گی۔

شیئر: