Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی مشاورتی مکالمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جی سی سی

مشاورتی مکالمے میں یمن کے 90 فیصد سے زیادہ سیاسی فریق شریک ہوں گے(فوٹو، ٹوئٹر)
خلیجی تعاون کونسل کے معاون سیکریٹری عبدالعزیز العویشق نے کہا ہے کہ یمنی فریقوں نے ملک کے مستقبل اور اتحاد و اتفاق کے گہرے جذبے کا اظہار کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مشاورتی مکالمے کے پہلے دن توقع سے کہیں بڑی کامیابی حاصل کر لی ہیں ۔  
 سبق  نیوز کے مطابق العویشق نے کہا کہ مشاورتی مکالمے کے پہلے روز حالات حاضرہ کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ چھ گروپ تشکیل دے دیے گئے ہیں جو آئندہ اتوار کو اپنی رپورٹیں پیش کریں گے ۔
دوسری رپورٹیں بھی تیار کی جائیں گی اور پیر کے روز یمنی حکومت کے سامنے پیش کی جائیں گی ۔ مشاورتی مکالمے کی بنیاد پر سفارشات اور ان پر عمل درآمد کا طریقہ کار منگل کو جاری ہوگا ۔
جی سی سی کے معاون سیکریٹری جنرل نے توجہ دلائی کہ مشاورتی مکالمے کے دروازے حوثیوں اور یمن کے ایسے تمام فریقوں کےلیے کھلے ہوئے ہیں جو حصہ لینا چاہتے ہوں ۔  
معاون سیکریٹری جنرل نے توقع ظاہر کی کہ اتوار کے مشاورتی اجلاس میں یمن کے زیادہ فریق شامل ہوں گے۔ ان میں کچھ وہ بھی ہوں گے جنہیں پہلے دعوت نامہ نہیں ملا تھا ۔  
معاون سیکریٹری جنرل نے کہا کہ مشاورتی مکالمے میں یمن کے 90 فیصد سے زیادہ سیاسی فریق شریک ہوں گے ۔  

شیئر: