Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹر سائیکل پر پاکستان سے سعودی عرب کا سفر

پاکستانی نژاد جرمن بائیکر ابرار حسین ڈیڑھ ماہ میں پاکستان سے موٹر سائیکل پر ساڑھے سات ہزار کلومیٹر کا سفر کرکے سعودی عرب پہنچے۔ 
پاکستانی نژاد جرمن بائیکر ابرار حسین نے موٹر سائیکل پر پاکستان سے 14 فروری کو سفر شروع کیا اور ایران، عراق اور کویت سے ہوتے ہوئے ڈیڑھ ماہ میں 7500 کلومیٹر کا سفر کرکے سعودی عرب میں داخل ہوئے۔
دارالحکومت ریاض پہنچنے پر پاکستانی کمیونٹی نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔
ابرار حسین کا کہنا ہے کہ وہ موٹر سائیکل پر جدہ کا سفر کریں گے اور عمرہ ادا کرنے کے بعد ایک ماہ سعودی عرب میں قیام بھی کریں گے۔ اس دوران وہ مملکت کا سفر کرکے سعودی ثقافت کو اجاگر کریں گے۔

شیئر: