Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبعلم کے ہاتھوں استاد کو زدکوب نہیں کیا گیا، ادارہ تعلیم

وڈیو دوطالب کی آپش میں لڑائی کی ہے ، فوٹو،ٹوئٹر)
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پروائرل ہونے والے ایک کلپ کی وجہ سے مملکت کے طول وعرض میں غم وغصے کی لہر دوڑ گیا۔
وڈیو کا عنوان تھا ’طالب علم کےہاتھوں استاد کی پٹائی‘ ۔ وڈیوکے اس کیپشن کے ساتھ وائرل ہونے پرلوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا پرشدید احتحاج ریکارڈ کرایا گیا۔
عاجل نیوز کے مطابق جمعہ کے روز عسیر ریجن کے ادارہ تعلیم کی جانب سے کہا گیا کہ عیسر ریجن میں پیش آبنے والے واقعہ کا کیپشن قطعی طورپرغلط ہے۔
وڈیو میں دکھائی دینے والے مناظرطالب علم و استاد کے ںہیں ہیں ۔ کسی استاد کے خلاف اس قسم کی کارروائی نہں کی گئی ۔ ریجنل ادارہ تعلیم کی جانب سے جاری ہونے والے اخباری بیان میں مزید کہاگیا کہ جمعرات کے روز عسیر ریجن کے ایک اسکول کے باہرچھٹی کے وقت دوطلبہ میں لڑائی ہوگئی جسکی وڈیو بنانے  کے بعد اسے غلط کیپشن سے اپ لوڈ کیاگیا۔
ریجنل ادارے کا مزید کہنا تھا کہ وڈیو دوطالبا کی لڑائی کی ہے اس میں کسی استاد کو زدوکوب نہیں کیا گیا۔ ادارہ تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ لڑائی کے واقعہ میں ملوث دونوں طالب علموں کو فوی طورپراسکول طلب کرکے انہیں اس بارے میں وارننگ دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ اس قسم کی سرگرمیں میں ملوث نہیں ہوں گے۔

شیئر: