Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینیگال میں خادم حرمین شریفین افطار پروگرام

سعودی وزارت اسلامی امور اس حوالے سے انتظامات کرارہی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے شمالی سینیگال کے لوگا علاقے میں خادم حرمین شریفین افطار پروگرام کا افتتاح کیا ہے۔
اس پروگرام سے پانچ ہزار افراد کو فائدہ ہوگا۔ افتتاحی تقریب میں سعودی سفارتخانے کے نمائندے اور مذہبی اتاشی وحید مجری، لوگا کے گورنرعبدالعزیز فال اور متعدد عہدیدار شریک ہوئے۔  

پروگرام سے پانچ ہزار افراد کو فائدہ ہوگا۔(فوٹو ایس پی اے)

سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز ان دنوں دنیا کے مختلف ممالک میں رمضان افطار پروگرام کرارہے ہیں۔ سینیگال ان میں سے ایک ہے۔ سعودی وزارت اسلامی امور اس حوالے سے انتظامات کرارہی ہے۔
مذہبی وحید اتاشی مجری نے کہا کہ اس پروگرام سے تقریباً پانچ ہزار روزے داروں کو فائدہ ہو گا۔ 500 سے زیادہ رمضان راشن پیکٹ تقسیم کیے جارہے ہیں۔ ہر پیکٹ میں افطار اور سحری استعمال ہونے والے اشیا موجود ہیں ۔  

شیئر: