Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

13ہزار سال قبل نوکیلے پتھروں سے دندان سازی

ریپارو،اٹلی- - - - -  کہتے ہیں کہ دندان سازی کا ہنر بہت زیادہ پرانا نہیں ہے ۔ اب تک کے اندازے کے مطابق یہ فن زیادہ سے زیادہ ایک دو ہزار سال پرانا سمجھا جاتا رہا ہے مگر تازہ ترین تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اب سے 13ہزار سال قبل نوکیلے پتھروں سے دندان سازی ہوتی تھی اور طریقہ کار کچھ ایسا تھا کہ پہلے خراب دانتوں میں سوراخ کیا جاتا اور پھر انہیں بالوں اور دوسری چیزوں سے بھرا جاتا۔اب اٹلی کے ریپارو فریڈیان علاقے میں کھدائی کے دوران کچھ ایسے قدیم دانت اور دانت بنانے کے اوزار ملے ہیں جو پیلیو لیتھک دور کے ہیں جن کا زمانہ اب سے تقریباً13ہزار سال قبل کا ہے ۔سائنسدانوں نے قدیم دانتوں کے علاوہ دانت بنانے کی چیزیں بھی دریافت کی ہیں جن سے دندان سازی کے فن کی قد امت ہزاروں سال زیادہ بڑھ گئی ہے ۔

شیئر: