Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ  کے ایک اسکول میں لڑائی 15سالہ طالب علم ہلاک

ملزم کو حراست میں لے لیا گیا جس سے تحقیقات جاری ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
ادارہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیم اسکول میں لڑائی کے واقعے کی تحقیقات کررہی ہے جس میں ایک طالب علم ہلاک ہوا گیا۔
سبق نیوز کے مطابق جدہ شہر کے ایک بوائز اسکول میں دوطلبا کے مابین کسی بات پرجھگڑا ہوگیا جو اس قدربڑھا کہ نوبت دست بہ دست لڑائی کی صورت اختیارکرگیا۔
لڑائی میں ایک طالب علم موقع پرہی ہلاک ہوگیاجس کی عمر 15 برس بتائی جاتی ہے۔
اسکول انتظامیہ نے فوری طور پرپولیس کو طلب کرلیا ۔ پولیس ٹیم نے لڑائی میں ہلاک ہونے والے کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچا دی جبکہ دوسرے کو حراست میں لیے کرتحقیقات کا آغاز کردیا۔
واضح رہے گزشتہ بفتے جازان ریجن کے ایک اسکول کے باہر دوطالب علموں میں جھگڑا ہوگیا تھا جس کی وڈیو وائرل کرنے والے نہ یہ ظاہرکیا کہ استاد کو طالب علم نے زدوکوب کیا۔
مذکورہ وڈیو وائرل ہونے پرریجنل ادارہ تعلیم کی جانب سے واضاحتی بیان میں کہا گیا تھا کہ اسکول کے باہرہونے والا جھگڑا دوطالبا کے درمیان تھا استاد والی بات بے بنیاد اورمن گھڑت ہے

شیئر: