Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی پردہ پوشی، ایک ماہ میں چار ہزار 844 تفتیشی کارروائیاں

وزارت تجارت کی جانب سے مشکوک اداروں پر نظر رکھی جا رہی ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت تجارت کے ماتحت تفتیشی ٹیموں نے پچھلے ماہ مارچ کے دوران تجارتی پردہ پوشی قانون کی خلاف ورزیوں کا پتہ لگانے اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے لیے چار ہزار 844 چھاپے مارے ہیں۔
الاقتصادیہ کے مطابق وزارت تجارت کے انسپکٹرز تجارتی پردہ پوشی کے خلاف مہم کے دوران مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا کے تجزیے پر انحصار کر رہے ہیں۔ 20 سرکاری اداروں کے تعاون سے یہ کام انجام دیا جارہا ہے۔ مشکوک اداروں پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ 
اس حوالے سے غذائی اشیا، لانڈریز، صالون (باربر شاپس)، سپیئر پارٹس کی دکانوں، ورکشاپس، المونیم اور بیٹریاں فروخت کرنے والی دکانیں، ملبوسات کے تجارتی مراکز، فرنیچرز کے شورومز، ملبوسات اور آرائشی اشیا کی دکانیں، علاوہ ازیں میک اپ، تحائف اور آسائشی اشیا فروخت کرنے والے مراکز کی تلاشی لی جارہی ہے۔ 
وزارت تجارت ایسے اداروں کے مالکان کو جن کے خلاف تجارتی پردہ پوشی کے ٹھوس ثبوت ملتے ہیں متعلقہ اداروں کی تحویل میں دے دیتی ہے۔ 
یاد رہے کہ مملکت میں تجارتی پردہ پوشی کی سزا  5 برس قید، پچاس لاکھ ریال  جرمانہ اور ممنوعہ اثاثوں کی ضبطی وغیرہ ہے۔ تجارتی پردہ پوشی سے مراد غیرملکی کا سعودی کے نام سے کاروبار کرنا اور سعودی کا اسے اپنے نام سے کاروبار کرانا ہے۔

شیئر: