Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن اکاؤنٹ کھلوانے کی سہولت اور یومیہ ترسیلِ زر کی انتہائی حد بحال

ساما نے اکاونٹس ہولڈرز کو دھوکہ دہی سے بچانے کے لیے اقدامات کیے تھے (فوٹو عرب نیوز)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے  بینکوں کے اکاؤنٹ ہولڈرز کی یومیہ ترسیل زر کی انتہائی حد بحال کردی ہے۔
گزشتہ دنوں دھوکہ دہی کے واقعات بڑھنے اور بعض اکاؤنٹس ہولڈرز کی جانب سے کوتاہی پر یومیہ کی بنیاد پر بینک اکاونٹ سے دوسرے اکاونٹ میں رقم منتقل کرنے کی انتہائی حد کم کردی گئی تھی۔
سرکاری خبررساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق ساما نے اکاونٹس ہولڈرز کو دھوکہ دہی سے بچانے کے لیے 7 اپریل 2022 کو حفاظتی تدابیر جاری کی تھیں۔ ان  سے مقامی بینکوں کو بھی آگاہ کیا گیا تھا۔ اسی ضمن میں ترسیل  زر کی انتہائی حد کم کی گئی تھی۔ 
مزید پڑھیں
ساما نے کہا ہے کہ 7 اپریل سے قبل یومیہ کی بنیاد پر اکاونٹ ہولڈر جتنی رقم ٹرانسفر کرسکتے تھے اب بھی کرسکتے ہیں۔ انتہائی حد میں جو کمی کی گئی تھی وہ ختم کردی گئی ہے۔ 
ساما نے اکاؤنٹ ہولڈرز کو آن لائن اکاؤنٹ کھلوانے کی سہولت بھی بحال کی ہے۔ اس پر 12 اپریل 2022 سے عمل درآمد شروع ہوگیا۔
ساما نے تمام بینکوں کے اکاؤنٹ ہولڈرز کو پھر ہدایت کی کہ وہ دھوکے بازوں سے ہوشیار رہیں۔ کسی صورت میں کسی بھی شخص کو بینک یا نجی معلومات ٹیلیفون کے ذریعے نہ دیں۔ کسی کو بھی اپنے خفیہ کوڈ نمبرز نہ بتائیں۔ مختلف عنوانوں سے دھوکے باز نجی اور بینک معلومات حاصل کرکے مالی نقصان پہنچانے کے حربے اختیار کرتے ہیں۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: