Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میوزیم: خطِ کوفی میں قران مجید کے دو نادر صفحات کی نمائش

خطِ کوفی میں سورۃ اللیل اور سورۃ القدر تحریر کی گئی ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
مکہ مکرمہ کے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں واقع قرآن میوزیم میں خط کوفی میں  قرآن کریم کے دو انتہائی نادر و نایاب قلمی صفحات رکھے گئے ہیں جن کی تاریخ تین سالِ ہجری بتائی گئی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق نادر صفحات پر انتہائی خوبصورت انداز میں خطِ کوفی میں سورۃ اللیل اور سورۃ القدر لکھی گئی ہیں۔
ہر صفحہ سات سطروں پر مستمل ہے۔ تحریر کے لیے گہری بھورے رنگ کی روشنائی کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ آیات کو ملانے یا جدا کرنے کے لیے لگائی گئی علامات سنہری رنگ کی ہیں جو دیکھنے میں انتہائی جاذب نظر ہیں۔
خطِ کوفی کی نمایاں خصوصیت حروف تہجی ’الف اور لام‘ کا دائیں جانب ہلکا سے جھکاؤ اور اعراب یا نقطوں کا نہ ہونا ہے۔ یہ تحریری خصوصیات کوفی رسم الخط کی ابتدائی خوبصورتی کی عکاسی کرتی ہیں۔ عربی خطاطی کے ارتقا اور قرآن کریم کی تحریر و تدوین کے مراحل کے طریقوں کو ظاہر کرتی ہیں۔
یہ دونں صفحات زائرین اور محققین کو خط کوفی کے جمالیاتی حسن اور اس کی منفرد خصوصیات سے آگاہ کرنے کا ذریعہ ہیں ان صدیوں پر محیط علمی اور فنی کوششوں کی یاد دلاتے ہیں جو قرآن کریم کی خدمت کے لیے وقف کی گئییں۔
خیال رہے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں واقع قرآن میوزیم، قرآن کریم کی تاریخ اور علوم سے آگاہی فراہم کرنے والے اہم ثقافتی و علمی مراکز میں سے ایک ہے۔

یہ میوزیم مختلف نوادرات، پرانے مخطوطات، تاریخی مصاحف اور جدید انٹرایکٹیو نمائش کے ذریعے قرآن کریم کی کتابت، تدوین اور مختلف ادوار میں اس کی طباعت و اشاعت کے مراحل کو اجاگر کرتا ہے۔
یہ اقدام اسلامی ورثے کے تحفظ اور اسے زائرین و محققین کے لیے قابل رسائی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

 

شیئر: