Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’معالم من الحرمین ‘ کتاب اردوسمیت 5 زبانوں میں جاری

کتاب سے مختلف ممالک کے لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)
 ادارہ امورحرمین شریفین کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے اردوسمیت پانچ زبانوں میں لکھی گئی کتاب ’معالم حرمین‘ کا ڈیجیٹل ورجن جاری کردیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق عربی میں تحریرکردہ کتاب ’معالم من حرمین‘ (حرمین کے اہم مقامات ) کا ڈیجیٹل ورجن اردو، انگلش ، فارسی ، فرانسیسی اور ملاوی زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے۔

کتاب میں مسجد الحرام کے اہم مقامت کے بارے میں بتایا گیا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

کتاب کے ڈیجیٹل ورجن جس میں پانچوں زبانوں کے ترجمہ موجود ہیں کا شیخ السدیس نے باقاعدہ اجرا کیا۔ ’معالم‘ نامی کتاب میں مسجد الحرام کے بارے میں تفصیل سے ذکرکیا گیا ہے
معالم نامی کتاب میں  کعبہ شریف، حج اسود ، رکن یمانی ، کعبہ شریف کا تالہ ، کسوہ (غلاف کعبہ) ، میزاب (کعبہ کی چھت پر لگا پرنالہ ) الحطیم (وہ حصہ جو کبھی کعبہ شریف میں شامل ہوا کرتاتھا ) مقام ابراہم علیہ السلام ، شاذروان، صفا مروہ کے پہاڑ ، مطاف ، آب زم زم کا کنواں ، مسجد الحرام کے جملہ دروازے اور انکی تفصیلات ، مسحد الحرام کے تعمیری ادوار اور انکی تفصیل کے علاوہ مسجد الحرام کی عمارت کے حوالے سے مرحلہ وار کی جانے والی تبدیلیوں کا بھی تفصیلی ذکر اس کتاب میں موجود ہوگا۔
کتاب کے اجرا سے وسیع پیمانے پرلوگ اس سے مستفیض ہوں گے۔ 

شیئر: