Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم بہار کی بارش کا سلسلہ سنیچر تک جاری رہنے کا امکان

گرد آلود تیز ہوائیں چلیں گی جبکہ ژالہ باری بھی متوقع ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ماتحت پیشگی انتباہ ادارے کے ڈائریکٹر عبدالرحمن الزھرانی نے کہا ہے کہ ’مملکت کے بیشتر علاقوں میں موسم بہار کی بارش کا سلسلہ سنیچر تک جاری رہنے کا امکان ہے‘۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’ گرد آلود تیز ہوائیں چلیں گی جبکہ ژالہ باری بھی متوقع ہے‘۔
عبدالرحمن الزھرانی کا کہنا تھا کہ ’جازان، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ، نجران اور جنوب مغربی بالائی مقامات کے مشرقی حصوں میں بارش متوقع ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’مدینہ منورہ ریجن، مشرق میں القصیم اور ریاض بھی بارش کی لپیٹ میں ہوں گے۔ حائل اور شمالی حدود ریجن کے متعدد مقامات پر بھی بارش کا امکان ہے‘۔ 
موسمیات کے قومی مرکز نے اس سے قبل رپورٹ میں کہا تھا کہ نجران، جازان، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بدھ کو بارش کی اطلاعات ہیں۔ اس کا سلسلہ حائل، ریاض، قصیم اور الشرقیہ تک پھیل گیا ہے۔ 

 

شیئر: