کویتی بحریہ کے دو اہلکار جان سے گئے، سعودی عرب کا اظہار تعزیت
بیان میں ان ہلاکتوں کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔( فوٹو: اخبار 24)
کویتی فوج نے کہا ہے کہ پیر کو مسلح افواج کے ایک آپریشن کے دوران بحریہ کے دو اہلکار جان سے گئے۔
کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سے جاری بیان میں ان ہلاکتوں کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔
بیان میں کہا گیا سارجنٹ ولید مجید سلیمان پیر کی شام مسلح افواج کے ایک ’آپریشن‘ کے دوران جان سے گئے۔
سارجنٹ عبدالعزیز عبدالمحسن داخل ناصر بھی مسلح افواج کے قومی مشن کے فریم ورک کے اندر دوران ڈیوٹی جان سے گئے۔
علاوہ ازیں سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کویتی فوج کے دو اہلکاروں کی موت پر کویت کی حکومت اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق بیان میں سعودی عرب نے کویت سے اظہار یکجہتی اور کویت کی جانب سے اٹھائے گئے تمام اقدامات میں سپورٹ کا اعادہ کیا۔
وزارت نے بیان میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔
