Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان اور ولی عہد کے تہنیتی پیغامات پر ممنون ہوں: شہباز شریف

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات خصوصی نوعیت کے ہیں: شہباز شریف
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے خادمین حرمین الشریفین کی مبارکباد کا شکریہ ادا کیا ہے۔
شہباز شریف نے جمعے کو اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’میں خادمین حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تہنیتی پیغامات کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات خصوصی نوعیت کے ہیں جن کی اساس غیرمعمولی اعتماد پر ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں سٹریٹیجک شراکت داری کے اپنے مشترکہ ویژن کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہوں۔‘
خیال رہے کہ خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کو پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو عہدے کا حلف اٹھانے پر ایک کیبل پیغام میں مبارکباد دی تھی۔
اپنے پیغام میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا تھا کہ ’اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھانے کے موقعے پر ہم آپ کو مبارکباد دیتے ہیں۔‘
پیغام کے مطابق’ہم آپ کی کامیابی اور عافیت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔‘

شیئر: