Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شعیب ملک نے میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا

گیانا ... پاکستانی آل راونڈر شعیب ملک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شاندار سنچری اسکور کی۔یہ ان کے کیریئر کی نویں سنچری ہے۔اس کے ساتھ انہوں نے سابق ہم وطن بلے بازوں جاوید میانداد اور سلمان بٹ کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ 9 سنچریاں بنا کر رمیز راجہ کے ہم پلہ ہو گئے۔شعیب ملک زیادہ سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر چھٹے پاکستانی بلے باز بن گئے ۔ شعیب نے اب تک 247 ایک روزہ میچز میں 9 سنچریوں کی مدد سے 6711 رنز بنا رکھے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے کا اعزاز سعید انور کو حاصل ہے، جنہوں نے 20 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ محمدیوسف 15 سنچریوں کے ساتھ دوسرے، محمدحفیظ 11 سنچریوں کے ساتھ تیسرے، اعجاز احمد اور انضمام الحق 10، 10 سنچریاں بنا کر مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔دریں اثناء پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر محمدعامر نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کر لی۔ وہ یہ اعزاز پانے والے 29ویں پاکستانی بولر بن گئے ۔ 

 

شیئر: