Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں زائرین کی رہنمائی اور مشورے کے لیے روبوٹ، خصوصیات کیا ہیں؟

زائرین کی اکثریت سعودی، شامی، پاکستانی یا انڈین ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مسجد الحرام اورمسجد نبوی امورکی جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے رہنما روبوٹ ایک نیا انیشیٹو ہے۔  
عرب نیوز کے مطابق روبوٹ زائرین کو مشورے فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں عبادات کی ادائیگی کے بارے میں رہنمائی کے ساتھ ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لیے قانونی مسائل پر فتویٰ فراہم کرنا شامل ہے۔
یہ روبوٹ عربی، انگریزی اور اردو میں بات چیت کرنے کے قابل ہیں اورکنگ عبدالعزیز گیٹ کے قریب واقع مسجد الحرام کے صحن میں موجود ہیں۔

روبوٹ تیزرفتار فائیو جی ایچ زی وائی فائی نیٹ ورک سے منسلک ہے( فوٹو ایس پی اے)

رہنمائی امور کے نائب صدر شیخ بدر بن عبداللہ الفریح نےعرب نیوز کو بتایا کہ روبوٹ سے عام طور پر رمضان میں عمرے سے متعلق روزانہ 100 سے 150 سوالات پوچھے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روبوٹ کے ساتھ بات چیت کرنے والے لوگوں کی اکثریت سعودی، شامی، پاکستانی یا انڈین ہے۔
روبوٹ متعدد کتابوں سے معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ عرب دنیا کے سکالرز کی جانب سے فراہم کردہ مشورے تک رسائی حاصل کرنے کے قابل ہے۔

عمرے سے متعلق روزانہ 100 سے 150 سوالات پوچھے جاتے ہیں( فوٹو ایس پی اے)

رہنما روبوٹ میں 21 انچ کی ٹچ سکرین ہے اور یہ چار پہیوں اور ایک 'سمارٹ سٹاپنگ سسٹم' سے لیس ہے جو ’ہموار اور لچکدارحرکت‘ کو یقینی بناتا ہے۔ اس کے سامنے اور عقب میں کیمرے بھی ہیں جو اس کے محل وقوع کی ایک پینورام امیج، ہائی ڈیفینیشن ہیڈ فونز اورایک مائیکروفون کے ساتھ روبوٹ کو فراہم کرتے ہیں۔ یہ تیزرفتار فائیو جی ایچ زی وائی فائی نیٹ ورک سے منسلک ہے۔
  جنرل پریذیڈنسی نے اپنے ڈیجیٹل پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر ایک جراثیم کش روبوٹ کے علاوہ ایک ایسا متعارف کرایا ہے جو زائرین کو زمزم کا پانی فراہم کرتا ہے۔
ڈیجیٹل پروجیکٹ کو جنرل پریذیڈنسی کی ’ڈیجیٹل دنیا میں رول ماڈل کیسے بنایا جائے‘ مہم کے متوازی طور پر تیار کیا گیا ہے۔

شیئر: